Wednesday, September 28, 2022

فواد چودھری کا اپوزیشن سے 3 ماہ تک جلسے جلوس ملتوی کرنیکا مطالبہ

فواد چودھری کا اپوزیشن سے 3 ماہ تک جلسے جلوس ملتوی کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کو احتجاجی تحریک آئندہ سال تک مؤخر کرنے کامشورہ دیدیا، کہتے ہیں این سی اوسی نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز جاری کیے ہیں، اپوزیشن زندگی کا احترام کرتے ہوئے جلسے جلوس 3 ماہ کے لیے ملتوی کردے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1314785914464370688?s=20 متحدہ اپوزیشن  کی احتجاجی تحریک سےقبل ہی وفاقی وزراء جلسے جلوس ملتوی کرنے کے مشورہ دینے لگے، فواد چودھری نے کورونا سے متعلق سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کامظاہرہ کرنے  اور زندگی کے احترام کامشورہ دے دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ این سی اوسی نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں، شادیاں اور تقریبات محدود کرنے کا کہا گیا ہے۔ سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زندگی کا احترام کریں اور تین ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کردیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں میں ایس اوپیز کو فالو کرنا مشکل کام ہے، خدانخواستہ یہ کورونا کی دوسری لہر کا باعث نہ بن جائیں، جنوری سے تحریک شروع کرلیں۔