Wednesday, September 28, 2022

فواد چودھری وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر فی گھنٹہ پرواز کے 55 روپے خرچ کے بیان پر قائم

فواد چودھری وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر فی گھنٹہ پرواز کے 55 روپے خرچ  کے بیان پر قائم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر فی گھنٹہ پرواز کے 55 روپے خرچ کے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی عالمی کمپنی کے فیول ریٹس دیکھیں تو خرچ 55 روپے فی گھنٹہ ہی بنتا ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کے ہیلی کاپٹر کی قیمت اور پائلٹ سمیت دیگر اخراجات اس میں شامل نہیں ، ہیلی کاپٹر کے حوالے سے باتیں کرنے والے کبھی رکشہ میں بھی نہیں بیٹھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کے پول میں دو سو زائد گاڑیاں اضافی رکھی گئیں ، ان گاڑیوں کو نیلام کیا جارہا ہے، گاڑیوں کی نیلامی سے قومی خزانے کو نقصان نہیں ہو گا، گاڑیاں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ میں فروخت ہوں گی ، پانچ کروڑ کی گاڑی چھ کروڑ میں فروخت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی یا کوئی سربراہ مملکت آئے اور ہماری کرولا گاڑی میں بیٹھ جائے تو اس کی کوئی شان میں فرق نہیں پڑے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ہر دورے میں لندن میں رک کے گئے، ڈھائی کروڑ کا بل نواز شریف کو بھیجا جائے گا، ایک بھی اینکر کو ہم نے ٹکٹ دے کر نہیں بلایا وہ اپنے خرچے پر آئیں ہیں، سرکار کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے۔