Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فواد چودھری نیب کے ترجمان ہیں یاحکومت کے وضاحت کریں ، مریم اورنگزیب

فواد چودھری نیب کے ترجمان ہیں یاحکومت کے وضاحت کریں ، مریم اورنگزیب
November 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراطلاعات فوادچودھری کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور  ترجمان  مریم اورنگزیب نے کہا فوادچودھری وضاحت کریں، وہ حکومتی ترجمان ہیں یا نیب کے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے فوادچودھری کو جھوٹ بولنے والا روبوٹ قرار دے دیا جبکہ مولابخش چانڈیو نے خیبرپختونخوا میں ہونےوالے گھپلے بھی سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کی پریس کانفرنس نے اپوزیشن رہنماؤں کو بھڑکا دیا ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنما ایک سے بڑھ ایک آگ بگولہ نظر آئے ۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب نے کہا کہ فوادچودھری پریس کانفرنس سے پہلے وضاحت کیا کریں کہ وہ حکومتی ترجمان ہیں یا نیب کے ، نوازشریف اور شہبازشریف عمران خان اور ان کے وزراء کے اعصاب پر سوار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیراطلاعات فوادچودھری کو جھوٹ بولنے والا روبوٹ قرار دیتے ہوئے کہا وہ احتساب قوانین کا اطلاق پہلے علیمہ خان پر کریں، عمران خان سے اتحادی بھی سنبھالے نہیں جا رہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے پی ٹی آئی پر ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے کا الزام عائد کردیا، بولے قرضوں سے چھٹکاروں کے دعوے کرنے والے عمران خان اپنی ہی باتوں سے یوٹرن لے رہے ہیں۔ انہوں نے فوادچودھری کو پہلے اپنی ہی صفوں میں موجود لوگوں کو نکالنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراطلاعات زبانی جمع خرچ کے بجائے خیبرپختونخوا میں ہونے والے دس ارب روپے کے گھپلوں کا سراغ لگائیں۔