Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فواد عالم کو ٹیم سے باہر رکھنا نقصان دہ ثابت ہوگا،شاہد آفریدی

فواد عالم کو ٹیم سے باہر  رکھنا نقصان دہ ثابت ہوگا،شاہد آفریدی
October 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) بوم بوم شاہد آفریدی نے  ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی پر تنقید کر ڈالی ،  فواد عالم کو ڈراپ کرنے پر ناراض ہوگئےاور کہا کہ فواد کو باہر رکھنا نقصان دہ ثابت ہوگا، ورلڈ کپ تک سرفراز کو ہی کپتان رہنے دیا جائے۔ شاہد آفریدی نے نجی ادارے کے تعاون سے کراچی کے ریڑھی گوٹھ میں اسکول کا افتتاح کیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سابق کپتان  نے سلیکشن کمیٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ  فواد بہترین کھلاڑی ہے ، اسے باہر رکھنےسے نقصان ہوگا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے قوم کو مایوس کیا تاہم ورلڈ کپ تک سرفراز احمد کو ہی کپتان رہنے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو معاہدہ پورا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سیریز کھلنا چاہیئے، لالہ نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔