Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فواد خان ،یلغار،اور مہروالنسالب یو،سے متاثر

فواد خان ،یلغار،اور مہروالنسالب یو،سے متاثر
July 8, 2017

لاہور(92نیوز)معروف اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم یلغار اور مہروالنسا لب یو نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اس طرح کی فلمیں ہی مقامی سینما کی بحالی میں اپنا کردار اداکرسکتی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اداکار فوادخان نے کہا ہے پاکستانی سینما کی بحالی کیلئے یلغار اور مہروالنسا لب یو جیسی معیاری فلمیں تیار کرنا ہونگی ۔ میں نے دونوں فلمیں دیکھی ہیں جو بہترین فلمیں ثابت ہوئی ہیں ۔ دونوں فلموں میں شامل فنکاروں اور ڈائریکٹرز نے بہت محنت سے ان فلموں کو تیار کیا ہے ۔ شائقین کو بھی ان مقامی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا میری تمام نیک خواہشات مقامی انڈسٹری اور ان فلموں کو پروڈیوں کرنے والے حضرات کیلئے ہیں امید ہے آئندہ بھی ایسی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ۔