Wednesday, December 7, 2022

فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  احتساب عدالت لاہور نے فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی گئی ۔ فواد حسن فواد کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے  جوڈیشل ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے 16 کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر  فواد حسن فواد کی بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے ،  ملزم پر   4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ۔