Saturday, July 27, 2024

فواد حسن فواد نیب کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے ، ذرائع

فواد حسن فواد نیب کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے ، ذرائع
February 16, 2018

لاہور (92 نیوز) آشیانہ اقبال اسکینڈل میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کی تین رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کم ٹینڈر بھرنے والی لطیف اینڈ کو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر کے ساکا اینڈ کمپنی کو دینے کے الزام کی تحقیقات کی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فواد حسن فواد کو دس سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا تاہم وہ جوابات دینے میں ناکام رہے ۔
نیب ٹیم کاسوال تھا کہ آپ نے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری آشیانہ اقبال کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو دباؤ ڈال کر ٹھیکہ منسوخ کرنے کا کہا؟ جس کے جواب میں فواد حسن نے کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا آپ کی معلومات درست نہیں ۔
نیب کی تین رکنی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹہ تحقیقات کیں ۔ تاہم فواد حسن فواد نے اپنے اوپر تمام الزامات کو مسترد کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد تین دن میں تفصیلی جواب داخل کرائیں گے ۔
آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی تین ہزار کنال اراضی میں سے ایک ہزار کنال اراضی پر تیرہ سو پینسٹھ فلیٹ تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جبکہ دوہزار کنال اراضی کمپنی کو تعمیراتی اخراجات کی مد میں دے دی گئی ۔