Friday, September 20, 2024

فوادخان بھارتیوں کے دل میں گھر کر گئے،بھارت میں پسندیدہ شخصیت میں تیسرا نمبر

فوادخان بھارتیوں کے دل میں گھر کر گئے،بھارت میں پسندیدہ شخصیت میں تیسرا نمبر
April 29, 2015
ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار فواد خان بھارتی سروے میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹائمز گروپ کے سروے میں بیس لاکھ سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، سروے کے مطابق  کرکٹر ویرات کوہلی بھارت میں سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت ہیں ،دوسرے نمبر پر ریتک روشن جبکہ  تیسرے نمبر پر پاکستانی اداکار فواد خان ہیں۔ سروے کے مطابق فواد خان بھارت میں اداکار رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے بھی زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت ہیں۔ آن لائن سروے میں  فواد کو شادی شدہ ہونے کے باوجود بھارتی خواتین کی اکثریت نے  بے حد پسند کیا۔