Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فن لینڈ موٹر ریلی : میزبان ملک کے ڈرائیور ایساپیکا لاپی بازی لے گئے

فن لینڈ موٹر ریلی : میزبان ملک کے ڈرائیور ایساپیکا لاپی بازی لے گئے
July 30, 2017

فن لینڈ(سپورٹس ڈٰیسک)فن لینڈ ریلی میں میزبان ملک کے ڈرائیورزکا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ،،لیگ ٹو میں بھی  فنش ڈرائیوربازی لے گئے۔

تفصیلات کےمطابق فن لینڈ میں موٹرریلی کے سنسنی خیز مقابلے سبقت لیجانے کے لیے ڈرائیورز نےسرڈھر کی بازی لگا دی

لیگ ٹو میں بھی میزبان ملک  کےایساپیکا لاپی نے جیت کا تسلسل برقرار رکھا ،،اسٹار ڈرائیور نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی

انہی کے ہم وطن میٹ لاٹوالہ کی امیدوں پر اسوقت پانی پھر گیا جب اچانک فنی خرابی کے باعث گاڑی بند ہو گئی،،پریشانی میں مبتلا فنش ڈرائیور نے غصے میں اسٹیرنگ پر مکے برسانا شروع کردیے

بیلجئم کے تیرنیوفل کی کارکردگی میں  بدستوربہتری ،،آٹھویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے،بیلجئین ڈرائیور نے مزید قیمتی پوائنٹس کے حصول کےلیے کمر کس لی۔