Thursday, October 6, 2022

فن لینڈمیں ایئر گٹارچمپئن شپ جاپانی خاتون کے نام

فن لینڈمیں ایئر گٹارچمپئن شپ جاپانی خاتون کے نام
فن لینڈ( 92 نیوز) فن لینڈمیں 23ویں ایئر گٹارچمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں مرد و خواتین شریک ہوئے، فائنل میں 6 خواتین سمیت 15 خوش قسمت فنکاروں کے درمیان مقابلہ تھا، یہ پہلا موقع تھا جب اس مقابلے کے حتمی مرحلے میں خواتین اتنی تعداد میں پہنچیں۔ شرکا نے انتہائی دلچسپ انداز میں گٹار بجا کر سب سے خوب داد وصول کی،ایونٹ کی فاتح جاپان کی نانامی ناگورا قرار پائیں۔