Wednesday, September 28, 2022

فنکاروں نے اپنا بنایا فن پارہ منٹوں میں ڈھیر کردیا

فنکاروں نے اپنا بنایا فن پارہ منٹوں میں ڈھیر کردیا
برلن ( 92 نیوز) انتہائی محنت سے بنائے اپنے ہی فن پاروں کو منٹوں میں ڈھیر کرناکوئی عام بات  نہیں  ۔ لیکن جرمنی سے تعلق رکھنے والے ان آرٹسٹوں کو دیکھیں لیں جنہوں نے تیس گھنٹوں کی لگاتار محنت سے 90 ہزار رنگ برنگی پلاسٹک کے ڈومینوز سے اینی میٹڈ فلم دی لائن کنگ کے کرداروں پرمشتمل خوبصورت فن پارہ بنایا ۔ جتنی محنت اس فن پارے کو بنانے میں لگی اس سےزیادہ انہیں  اس فن پارے کو ڈھیر کرنے میں لگا، فنکاروں نے اُسے چند لمحوں میں اپنے ہی ہاتھوں سے ڈھیر کردیا۔