Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج شروع ہو گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج شروع ہو گا
February 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج شروع ہو گا ۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چوبیس فروری تک جاری رہے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس 22 سے 24 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا۔

پاکستان کا نام جون 2018 سے فیٹف گرے لسٹ میں شامل ہے۔ اجلاس میں عالمی مالیاتی نظام کو لاحق خطرات کے تدارک پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سمیت عالمی ادارے اور ممبر ممالک شرکت کریں گے۔