Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فلیگ شپ ریفرنس میں گواہوں کی فہرست نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

فلیگ شپ ریفرنس میں گواہوں کی فہرست نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
February 27, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف اور اہلخانہ کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس میں 23 گواہوں کی فہرست 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔
92 نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں کل 9 گواہان ہیں ۔ شریف فیملی کے خلاف فلیگ شپ میں ضمنی ریفرنس میں تین گواہوں کا تعلق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ہے جن میں گواہ نوید الرحمان پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سپیشل سکیورٹی گارڈ ، گواہ محمد ذکی الدین لندن ہائی کمیشن میں کونسلر اسسٹنٹ اور راو عبدالحنان ہائی کمیشن میں ویزہ اور کونسلر اتاشی ہیں جبکہ ایک گواہ پی ٹی وی اور پانچ کا تعلق نیب سے ہے ۔
نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ضمںی ریفرنس میں کل گواہان کی تعداد 14 ہے جس میں عرفان محمود ملک، اظہر اکرام، محمد علی رضا، سنیل اعجاز کھوکھر، مس نورین شہزادی، سید حسن ریاض کیانی، محمد شیر خان، عمر دراز، محمد زبیر، ناصر جونیجو اور ملک عزیر ریحان شامل ہیں ۔
دیگر گواہان میں وقار احمد اور محبوب عالم بھی شامل ہیں ۔