Sunday, September 15, 2024

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر
July 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا میں اضافے کے لیے نیب کی اپیل مقرر کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔ نیب کی اپیلوں کا مستقبل کیا ہو گا اٹھائیس جولائی کو اہم سماعت ہو گی۔