Monday, December 5, 2022

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر آج سماعت ہوگی

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر آج سماعت ہوگی
اسلام آباد ( 92 نیوز) فلیگ شپ ریفرنس میں  نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔ نیب کی اپیل پر آج نواز شریف کو نوٹس جاری کئے جانے کا فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب  الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا گیا، پارٹی صدر شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا۔