Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فلیگ شپ ریفرنس ، وکیل خواجہ حارث کی استغاثہ کے گواہ عبدالحنان پر جرح مکمل

فلیگ شپ ریفرنس ، وکیل خواجہ حارث کی استغاثہ کے گواہ عبدالحنان پر جرح مکمل
March 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) شریف فیملی کےخلاف فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی استغاثہ کے گواہ عبدالحنان پر جرح مکمل ہو گئی ۔ گواہ نے گزشتہ سماعت پر 1500 صفحات پر مشتمل دستاویزات عدالت میں پیش کی تھیں ۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جرح پر استغاثہ کے گواہ نے کہا کہ دستاویزات پر موجود فارن اینڈ کامن ویلتھ کے تصدیق کنندہ کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، آف شور کمپنیز سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے والے مجاز افسر کو بھی نہیں جانتا ، میں نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس سے نوٹرائزیشن کے بعد دستاویزات کی تصدیق کی ۔
جرح کے دوران استغاثہ کے گواہ نے کہا کہ نائنتھ آرڈر آف کنفرمیشن نہ عدالتی ریکارڈ پرموجود ہے نہ ہی اسے تصدیق کے لیے نوٹری پبلک کو بھجوایا ۔ دستاویزات کی نوٹری تصدیق کرنے والوں کے نام اور تاریخ درج ہی نہیں، لینڈ رجسٹری کی جو دستاویزات فراہم کی گئی ہیں ، ان پر کسی بھی لینڈ رجسٹسری کے آفیسر کا نام اور دستخط موجود نہیں ۔
استغاثہ کے گواہ نے کہا کہ دستاویزات براہ راست وصول نہیں کیں، کسی بھی کمپنی کے آفیسر یا لینڈ رجسٹری کے آفیسر نے دستاویزات کی تصدیق نہیں کی، ان دستاویزات کے درست ہونے سے متعلق کسی قسم کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا ۔
جرح مکمل ہونے پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی ۔