Wednesday, December 7, 2022

فلپائن کے چیمپئن باکسر مینی پیکیاؤ کا باکسر عامر خان سے فائٹ سے انکار

فلپائن کے چیمپئن باکسر مینی پیکیاؤ کا باکسر عامر خان سے فائٹ سے انکار
 جدہ (92 نیوز) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے مکوں کی حریفوں پر دھاک بیٹھ گئی۔ فلپائن کے چیمپئن باکسر مینی پیکیاؤ نے کنگ خان سے فائٹ سے انکار کر دیا ۔ 12جولائی کو جدہ میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کرنیوالے عامر خان نے کہا تھا و ہ 8 نومبر کو ریاض میں پھر فائٹ کریں گے اور انکا مقابلہ مینی پیکیاؤ سے ہو سکتا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے رابطہ کرنے پر عامر خان کے ترجمان نے کہا کہ عامر خان نے مینی پیکیاؤ سے فائٹ کا نہیں کہا تھا۔ وہ تین چیمپئنز سے فائٹ کرنا چاہتے ہیں جن میں سے ایک مینی پیکیاؤ بھی ہو سکتے ہیں۔