Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فلپائن کے شاپنگ سنٹر کےباہر دھماکہ ،دوافراد ہلاک ،28زخمی

فلپائن کے شاپنگ سنٹر کےباہر دھماکہ ،دوافراد ہلاک ،28زخمی
January 1, 2019
فلپائن ( 92 نیوز) فلپائن کے شہر کاٹا باؤ کے ایک شاپنگ سنٹر کے باہر زورداردھماکاہوا جس کے نتیجے  میں2 افراد ہلاک جبکہ28 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بم شاپنگ سنٹر کے بیرونی دروازے پر نصب کیا گیا تھا ،فلپائنی فوج  کی چھٹی کمانڈ کے  سربراہ  کے مطابق اس بم حملے کے تانے بانے داعش سے ملتے ہیں لیکن حتمی طورپر کچھ کہنا قبل از وقت ہوا۔ سربراہ چھٹی کمانڈ کے مطابق اسی علاقے سے ایک اور بم بھی برآمد کرلیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق  زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دھماکے کے وقت لوگ نئے سال کے جشن کیلئے شاپنگ میں مصروف تھے۔