Monday, November 28, 2022

فلپائن ایک بار پھر سمندری طوفان کی زد میں آگیا

فلپائن ایک بار پھر سمندری طوفان کی زد میں آگیا
منیلا (92 نیوز) سمندری طوفان یوٹو نے فلپائن میں تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد نےمحفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا۔ طوفان کے باعث 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنیوالے 8 افراد کی لاشیں تلاش کی جا چکی جبکہ متعدد تاحال لا پتہ ہیں۔ سمندری طوفان میں پھنسے 6 افراد کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ گذشتہ ماہ سمندر طوفان فلپائن سے ٹکرا چکا ہے۔ تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ زمین کھسکنے کے واقعات میں 9 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہو گئے۔