Saturday, September 14, 2024

فلوریڈا کے چڑیا گھر میں زرافے سے مشابہ نایاب نسل کے بچھڑے کی آمد

فلوریڈا کے چڑیا گھر میں زرافے سے مشابہ نایاب نسل کے بچھڑے کی آمد
October 10, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) فلوریڈا کے شہر ٹامپا کے چڑیا گھر میں زرافے سے مشابہہ افریقی جانور اوکاپی نے ایک ننھے بچے کو جنم دیا جو چڑیا گھر کے جانورون میں خوبصورت اضافہ ہے۔ اوکاپی انتہائی نایاب جانور ہے جو افریقی ملک کانگو کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے اور جس کا منہ اور دھڑ گھوڑے سے تو جسم کا پچھلا حصہ زرافے سے مشابہ ہے اور ٹانگوں پر زرافے کی طرح دھاریاں ہوتی ہیں۔ ٹامپا کے لوری پارک کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے اوکاپی بچھڑے کی عمر ابھی صرف سولہ دن ہے جس کا وزن انیس کلوگرام ہے۔ رواں سال امریکا میں پیدا ہونیوالا یہ تیسرا اوکاپی ہے۔ اوکاپی بہت شرمیلا ہوتا ہے اور انسانی نظروں سے دور رہتا ہے۔ ٹامپا چڑیا گھر کو اوکاپی نسل کے جانوروں کی افزائش نسل کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیسویں صدی تک مغربی دنیا اس کے وجود سے ناواقف تھی۔ افریقہ میں جنگلات کے خاتمے سے اوکاپی بھی معدوم ہوتا جا رہا ہے۔