Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلوریڈا کے ونٹر پارک میں پستہ  قامت کتوں کی دوڑ کے مقابلے

فلوریڈا کے ونٹر پارک میں پستہ  قامت کتوں کی دوڑ کے مقابلے
May 4, 2015
فلوریڈا(ویب ڈیسک)  فلوریڈا میں چیواوا کتو ں کی دوڑ  روایت کی صورت اختیار کر گئی ہے جس  کودیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق  چیوا وا کتوں کی دوڑ وسطی فلوریڈا کے علاقے ونٹر پارک میں ہوئی جو شہر میں پستہ کتوں کی  تیسری دوڑ تھی۔ جنوبی امریکا میں ہونیوالی اس دوڑ میں ایک سو کتوں نے حصہ لیا دوڑ کا اہتمام مقامی ریستوران کوکینا نے کیا تھا ۔ دوڑ کا اختتام پانچ مراحل میں ہوا دوڑ میں چودہ سال تک کی عمر کے کتے بھی شریک ہوئے  ۔ دوڑ  دیکھنے کیلئے  کوئی فیس نہیں تھی لیکن دوڑ کیلئے کتوں کے مالکان سے فیس لی گئی جو گم شدہ  پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے ادارے کو دی گئی۔ [caption id="attachment_10250" align="alignnone" width="473"]kutty2 پست قد کتوں کی دوڑ کا منظر[/caption] [caption id="attachment_10251" align="alignnone" width="483"]kutty3 شہری پست قد کتوں کی دوڑ سے محظوظ ہوتے ہوئے[/caption]
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔