فلوریڈا کا ساحل خوبصورت مجسموں سےبھرگیا
فلوریڈا( 92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کا ساحل خوبصورت مجسموں سےبھرگیا۔جی جناب فلوریڈا میں چوتھے بین الاقوامی سینڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیاہے۔
اس فیسٹیول میں مقامی ٹیموں سمیت کینیڈا،چیک ریپبلک اور سنگاپور سے آرٹسٹ شریک ہورہےہیں، جنہیں اپنے اپنے مجسموں کی تیاری کیلئے صرف 4دن کا وقت دیاجائےگا۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ ان مجسموں کی تیاری میں کوئی الیکٹرانک مشین استعمال نہیں کی جائےگی۔