Sunday, February 5, 2023

فلوریڈا کا ذہین گوریلا سب کو پیچھے چھوڑ گیا

فلوریڈا کا ذہین گوریلا سب کو پیچھے چھوڑ گیا
فلوریڈا ( 92 نیوز ) امریکی ریاست فلوریڈا کے چڑیا گھر میں رہنے والا گوریلا  ذہانت میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا ۔ بولنگو کے مالک ہیل نے اسے مختلف کرتب سکھائے ہیں، وہ شیشے پر دونوں ہاتھوں رکھتا ہے تو جواب میں بولنگو بھی ویسا ہی ردعمل دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں ہیل نے شیشے پر پہلے ایک پھر دونوں پاؤں لگائے ، دوسری جانب کھڑے ذہین گوریلا نے بھی ایسا ہی کیا۔ بولنگو کی اس خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔