Friday, September 13, 2024

فلوریڈا میں عمارت تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی اُمیدیں دم توڑنے لگیں

فلوریڈا میں عمارت تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی اُمیدیں دم توڑنے لگیں
June 27, 2021

فلوریڈا (92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں عمارت تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی اُمیدیں دم توڑنے لگیں۔

حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے زندگی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، دو روز قبل کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 2018 میں انجینئر نے عمارت کے ڈھانچے میں بڑی خامی کی نشاندہی کی تھی۔