Friday, March 1, 2024

فلوریڈا میں سمندر کی تہہ میں ہیلووین آرٹ کا مقابلہ

فلوریڈا میں سمندر کی تہہ میں ہیلووین آرٹ کا مقابلہ
October 15, 2018
فلوریڈا( 92 نیوز) بھوتوں اور چڑیلوں کا تہوار ہیلووین آنے والا ہے ، جس کی دنیا بھر میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں منچلوں کیلئے سمندر کی تہہ میں 30 فٹ کی گہرائی پر منفرد مقابلے کا اہتمام کیا گیا، رواں برس اس کا تھیم سمندری حیات تھا۔ تھیم  کو مدنظر رکھتے ہوئے شرکاء نے حلوہ کدوؤں پر شارک، کچھوے اور مچھلیاں ڈیزائن کیں، تاہم مقابلہ ڈولفن کا ماڈل بنانے والے سربیا کے دو بھائیوں نے اپنے نام کرلیا۔