Tuesday, April 30, 2024

فلوریڈا برج  کی سالانہ دوڑ جوش پیٹرسن اور لارا ڈی بیلا نے جیت لی

فلوریڈا برج  کی سالانہ دوڑ جوش پیٹرسن اور لارا ڈی بیلا نے جیت لی
April 19, 2015
فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک)فلوریڈا برج کی سات میل طویل سالانہ دوڑ جوش پیٹرسن  اور  لارا ڈی بیلا فاتح رہی ہیں دوڑ میں پندرہ سو افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مردوں میں بوکاریٹن کے رہائشی بائیس سالہ جوش نے سات میل کا فاصلہ انتالیس منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں طے کیا جبکہ خواتین میں  چھتیس سالہ  لارا نے بیالیس منٹ پچپن سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا دونوں مسلسل دوسری بار مقابلہ جیتے ہیں ۔ جیوپیٹر کےچوالیس سالہ رہائشی جان ریبیک نے  انتالیس منٹ تینتالیس سیکنڈ میں تو مائیک سٹون نے چالیس منٹ تینتیس سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوڑ کیلئے پل پر ٹریفک دو گھنٹے بند رکھی گئی تھی خواتین میں ہیلینا برسا دوسرے اور کول میتی یاسک  تیسرے نبر پر رہیں میتی یاسک صرف چودہ سال کی ہے ۔ واضح رہے کہ  اس دوڑ کا آغاز انیس سو بیاسی میں ہوا تھا۔