Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلوریڈا: امریکی شخص نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا ڈالی، ڈاکو کو اسی کی بندوق سے زخمی کر دیا

فلوریڈا: امریکی شخص نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا ڈالی، ڈاکو کو اسی کی بندوق سے زخمی کر دیا
August 19, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکا میں آٹو شاپ کے مینجر نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کیلئے آنے والے شخص کو زخمی کر دیا لیکن خود بھی ڈاکو کے ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں دکان میں لگے سرویلئنس کیمرے کی آنکھ نے ڈکیتی کی کارروائی محفوظ کر لی۔ کیمرے سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے عمارت میں گھس کر دکان لوٹنے کی کوشش کی اور ایک ڈاکو شاپ مینجر کے ہاتھوں زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت کونارڈ بلوم فیلڈ کے نام سے ہوئی ہے جو دکان کے اندر جھانکتے ہوئے بندوق نکال کر منیجر کو نشانے پر لیتا ہے جس پر منیجر پھرتی سے اسے زمین پر گرا کر گن چھین لیتا ہے اور بندوق کا بٹ ڈکیت کے سر پر دے مارتا ہے۔ دوسرا حملہ آور راہداری سے ایک شخص کو دفتر میں لاتا ہے، اسی لمحے منیجر ہیپ برن ڈاکو سے گتھم گتھا ہو کر اسے زخمی کر دیتا ہے جس پر ڈاکو کا ساتھی منیجر کو زخمی کر کے فرار ہو جاتا ہے۔