Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلورملز مالکان کی اجارہ داری ،ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا

فلورملز مالکان کی اجارہ داری ،ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا
October 3, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب میں آٹے کی قیمت ایک ماہ میں تیسری مرتبہ بڑھا دی گئی،فلور ملز ایسوسی ایشن نے بیس کلو کے آٹے کے تھیلے پر پندرہ روپے اضافہ کر دیا،بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں روز بروز اضافے پر عوام چیخ اٹھے۔ تفصیلات کےمطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کی قیمت تیسری مرتبہ بڑھائی گئی ہے،ایک ماہ قبل بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سات سو تیس روپے تھی جو بڑھ کر سات سو پینتالیس روپے ہوئی چند دنوں بعد پھر دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور قیمت سا ت سو پچپن روپے ہو گئی اور اب ایک مرتبہ پھر پندرہ روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر سات سو ستر روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔