Wednesday, November 30, 2022

فلورملز ایسوسی ایشن کا ہفتے سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

فلورملز ایسوسی ایشن کا ہفتے سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
کراچی(92نیوز)فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین  سندھ زون فلور ملز ایسوسی ایشن  میاں محمود حسن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی اپیل چوکر پر سات فیصد اور بنک سے لین دین پر 0.6 فیصد ٹیکس کے اطلاق پر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ   ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کے لیئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ حکومت  کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیکسوں کے نفاذ سے آٹا دو روپے فی کلو مہنگا ہو جائےگا۔