Tuesday, September 27, 2022

فلوجہ :عراقی فوج کے ساتھ لڑائی میں داعش کے 75جنگجو ہلاک

فلوجہ :عراقی فوج کے ساتھ لڑائی میں داعش کے 75جنگجو ہلاک
  فلوجہ(ویب ڈٰیسک)عراق کے شہر فلوجہ میں عراقی فوج کے ساتھ لڑائی میں  داعش کے 75جنگجومارے گئے اقوام متحدہ نے خبردارکیاہے کہ دہشت گردشہریوں کوڈھال کے طورپراستعمال کررہے ہیں ۔عراق کے دوسرے بڑے شہرفلوجہ میں  سرکاری فورسزنے  داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق منگل کو عراقی فورسزنے فلوجہ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے پچھہترجنگجوؤں کوہلاک کردیا  شدت   سند  تنظیم کے  کئی اہم کمانڈرپہلے ہی فضائی کارروائیوں میں مارے جاچکےہیں۔غیرملکی  میڈیا  کے مطابق عراقی فورسزکی پیش قدمی جاری ہے۔ ادھراقوام متحدہ نے کہاہے کہ  فلوجہ میں داعش  شہریوں کوبطورڈھال استعمال کررہی ہے۔ آپریشن کے بعد  سے  تین ہزارشہری فلوجہ سے نقل مکانی کرچکےہیں جبکہ حکومت نے ان کو بہتر سہولتیں دینے کے لئے خصوصی  سیل قائم کردیا ہے۔