Sunday, October 2, 2022

فلوجہ : عراقی فوج اور داعش کے  جنگجووُں کے درمیان لڑائی جاری

فلوجہ : عراقی فوج اور داعش کے  جنگجووُں کے درمیان لڑائی جاری
فلوجہ(ویب ڈٰیسک)عراق کے  شہر فلوجہ پر کنٹرول کے لئے عراقی فوج اور داعش کے  جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے ۔عراقی فضائیہ نے بھی شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق عراقی فوج اور داعش کے  لڑاکا دستوں کے درمیان فلوجہ کے جنوب میں   الحیکل کے علاقے میں جھڑپیں ہوئیں ۔عراقی فوج کے دستوں نے  فلوجہ کے شمال میں کرامہ  کے علاقے میں بھی پیش قدمی کی ہے۔عراقی فضائیہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔عراقی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر کئی مارٹر گولےبھی فائر کئے ۔اطلاعات کے مطابق لڑائی میں سات شہری اور داعش کے دو جنگجو ہلاک اور اور اکیس شہری زخمی ہوگئے ۔عراقی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج محتاط انداز میں پیش قدمی کررہی ہے ۔فلوجہ بغداد سے پچاس کلومیٹردور ہے جہاں دو سال سے داعش کا قبضہ ہے ۔عراقی وزیراعظم نے اتوار کو فلوجہ کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن کا اعلان کیا تھا۔