Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فلم گواہ رہنا کی عکس بندی جلد شروع کی جائیگی

فلم گواہ رہنا کی عکس بندی جلد شروع کی جائیگی
September 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کی جانب سے تحریک خلافت کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلمائی جانیوالی فلم  گواہ رہنا جلد بڑے پردے کی زینت بنے گی۔ تحریک خلافت کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان اور ترکی کے نامور فنکار ایک ہو گئے ، دونوں اسلامی ممالک کی پہلی مشترکہ ٹیلی فلم گواہ رہنا کی عکسبندی کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے ۔ ٹیلی فلم کے رائٹر طاہر محمود نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی سو سال پرانے حالات کی منظر کشی کرتی ہے ، پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حوصلہ افزائی کی ۔

ٹی وی اور فلم کے لیجنڈری اداکار عابد علی خالق حقیقی سے جا ملے

ٹیلی فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے  لیجنڈ اداکار قومی خان نے بتایا کہ انہیں ٹیلی فلم کا نام اور اسکرپٹ بے حد پسند آیا ۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار عماد عرفانی ، غنہ علی ، رابعہ کلثوم ریحان ناظم سمیت ترک ادا کار  موجود ہیں ۔ میڈیا ٹاک کے اختتام پر  ترک اداکار مرت کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔