Saturday, July 27, 2024

فلم ”کلونیاڈگنیڈاڈ“ کا برلن میں پریمیئر‘ ایماواٹسن‘ ڈینئل برول‘ مائیکل نیکوئسٹ شریک

فلم ”کلونیاڈگنیڈاڈ“ کا برلن میں پریمیئر‘ ایماواٹسن‘ ڈینئل برول‘ مائیکل نیکوئسٹ شریک
February 6, 2016
برلن (ویب ڈیسک) فلم ”کلونیا ڈگنیڈیڈ“ کا یورپی پریمئیر برلن میں ہوا ۔ فلمی کرداروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق فلم جنوبی چلی میں فروغ پانے والے جرمن فرقے کے بارے میں ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز فلوریان گیلن برگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ایک نوجوان جرمن جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو فوجی بغاوت کے دوران چلی میں پھنس جاتے ہیں اور ڈینئل کو جنرل آگسٹو پنوشے کی خفیہ پولیس کے اہلکار اغوا کر کے کلونیا ڈگنیدیڈ لے جاتے ہیں جس کا انچارج جرمن فرقے کا مبلغ پال شیفر ہوتا ہے اور لینا محبوب کی رہائی کیلئے اس فرقے میں شامل ہو جاتی ہے۔ پریمیر کے دوران فلم کی کاسٹ کے ارکان شائقین اور مداحوں کو آٹو گراف دیتے رہے۔