فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز انتقال کرگئے

لاہور( 92 نیوز) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار علی اعجاز لاہور میں انتقال کرگئے ، 77 سالہ علی اعجاز کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔
مشہور اداکار نے 1967 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا انہوں نے 128 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ خواجہ اینڈ سنز جیسے متعدد شہرہ آفاق ڈراموں میں کام کر کے اپنا لوہا منگوایا۔

