Thursday, September 19, 2024

فلم زوٹوپیا کا امریکی باکس آفس پر راج، 3دن میں 7کروڑ 37لاکھ ڈالر کما لئے، لنڈن ہیز فالن دوسرے نمبر پر

فلم زوٹوپیا کا امریکی باکس آفس پر راج، 3دن میں 7کروڑ 37لاکھ ڈالر کما لئے، لنڈن ہیز فالن دوسرے نمبر پر
March 7, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) بچوں کی تفریح کیلئے بنائی گئی فلم زوٹوپیا ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس آفس پر چھا گئی اور صرف تین دن میں سات کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کما لئے۔ ہالی ووڈ فلم لنڈن ہیز فالن دوسرے نمبر پر جبکہ ڈیڈپول تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ فلم زوٹوپیا مادہ خرگوش پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جسے بڑے اور سخت گیر جانوروں پر مشتمل پولیس فورس میں اپنی اہلیت اور قابلیت کا سکہ منوانا ہے۔ فلم میں پس پردہ صداکاری جنیفر گڈون، جیسن بیٹ مین اور ادریس البا نے کی ہے۔ اختتام ہفتہ دوسری کامیاب ترین فلم لنڈن ہیز فالن رہی جس نے دو کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔ فلم کی کہانی برطانوی وزیراعظم کی تدفین میں شریک عالمی رہنماؤں کو ہلاک کرنے کے منصوبے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جیرارڈ بٹلر، ایرون ایکہارٹ اور مورگن فری مین شامل ہیں۔ فلم ڈیڈپول ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈالر کے کاروبار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نئی فلم وہسکی ٹینگو فاکس ٹروٹ چھہتر لاکھ ڈالر کا کاروبار کر کے چوتھے نمبر پرتو گاڈز آف ایجپٹ پچاس لاکھ ڈالر کے کاروبار کے ساتھ پہلی پانچ فلموں میں شامل ہے۔