Saturday, July 27, 2024

فلمی پنڈتوں نے دی فیٹ آف دی فیوریس کو فیورٹ قرار دیدیا ہے

فلمی پنڈتوں نے دی فیٹ آف دی فیوریس کو فیورٹ قرار دیدیا ہے
April 21, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک ) فلمی پنڈتوں نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلم   دی فیٹ آف دی فیوریس   کو ایک بار پھر فیورٹ قرار دے دیا،آج سے شروع ہونے والے ویک اینڈ پر بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہے گی۔ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوتے ہی فلم   دی فیٹ آف دی فیوریس   دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے،فلم رواں ویک اینڈ پر بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہے گی،آج ریلیز ہونے والی فلم   ان فورگیٹ ایبل   کے دوسرے نمبر پر آنے کی امید ہے،اداکارہ کیتھرین ہیجل نے ایک سابق بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے سابق شوہر سے انتقام لینے کے لئے اسکی نئی بیوی کی زندگی اجیرن کر دیتی ہے۔ جانوروں پر بنی فلم   بورن ان چائنا   کے تیسرے نمبر پر آنے کی توقع ہے،،فلم آج دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔