Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلموں کو کئی دلفریب نغمے دینے والے ماسٹر عبداللہ کو بچھڑے ستائیس برس بیت گئے

فلموں کو کئی دلفریب نغمے دینے والے ماسٹر عبداللہ کو بچھڑے ستائیس برس بیت گئے
January 31, 2021

لاہور (92 نیوز) فلموں کو کئی دلفریب نغمے دینے والے ماسٹر عبداللہ کو بچھڑے ستائیس برس بیت گئے۔ ماسٹر عبداللہ نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ان گنت گیتوں کی موسیقی ترتیب دی۔

ماسٹرعبداللہ نے انیس سو تیس میں لاہور میں معروف موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سوباسٹھ میں فلم سورج مکھی سے کیا۔ انیس سو پینسٹھ میں پنجابی فلم ملنگی کےگیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بے شمار فلمیں ماسٹر عبداللہ کی ترتیب دی گئی دھنوں کے باعث سپر ہٹ ہوئیں۔

ماسٹر عبداللہ نے شہنشائے غزل استاد مہدی حسن ، میڈم نور جہاں ، مالا ، احمد رشدی ، تصور خانم سمیت اعلیٰ پائے کے گائیکوں کے ساتھ موسیقی کے کئی نادر نمونے تخلیق کیے۔

فلم نگری کو ان گنت ایور گرین گیت دینے والے ماسٹرعبداللہ کی زندگی کا سفر اکتیس جنوری انیس سو چورانوے کو مکمل ہو گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔