Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلموں میں کوئی غیر اخلاقی سین نہیں کروں گا:فوادخان

فلموں میں کوئی غیر اخلاقی سین نہیں کروں گا:فوادخان
April 4, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی اداکار فواد خان پرقسمت کی دیوی مہربان ہے ۔ انہیں حال ہی میں بھارتی آئیفا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ۔ چاکلیٹ ہیرو کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلموں میں کوئی متنازع سین عکسبند نہیں کرائیں گے ۔ فواد خان نے بالی ووڈ نگری میں  فلم خوبصورت سے انٹری ڈالی  تو ان کی قسمت ہی جاگ اٹھی ۔ فوادخان  فلم خوبصورت میں شانداراداکاری پر بیسٹ میل ڈبییوکا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ۔ پاکستانی خان کی  بالی ووڈ میں مقبولیت روز بروز بڑھتی ہی چلی جارہی ہے، مگر پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے فواد کا کہنا ہے کہ  وہ فلموں میں ایسے سین عکس بند نہیں کروائیں گے جس سے انکے مداح ناراض ہوں۔ فواد خان نے کپور اینڈ سنز کو بھی صاف کہہ دیا ہے کہ وہ فلم میں کوئی غیراخلاقی سین نہیں کریں گے،اب دیکھنا ہے کہ چاکلیٹی ہیرو اپنی بات پر کس حد تک قائم رہتے ہیں۔ فواد خان اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہونگے یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔