Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلموں میں ولن کا کردار نبھانا چاہتا ہوں: جاپانی گلوکار میاوی

فلموں میں ولن کا کردار نبھانا چاہتا ہوں: جاپانی گلوکار میاوی
September 29, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) سمو رائے گٹارسٹ کے نام سے معروف جاپانی گلوکار میاوی نے یورپی دورہ کے آغاز پر جاپان اور دنیا کے درمیان حائل خلیج پاٹنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں تو میاوی کی وجہ شہرت ان کی گائیکی ہی ہے لیکن مغربی دنیا اسے انجلینا جولی کی فلم ”ان بروکن“ میں جیل گارڈ کے حوالے سے جانتی ہے۔ فلم میں اس کا کردار ایک سخت گیر جیل گارڈ کا ہے جو اپنی نگرانی میں قیدیوں سے مار پیٹ کرتا اور ان کے ساتھ بے رحمانہ سلوک روا رکھتا ہے۔ میاوی کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں ولن کا کردار نبھاناچاہتا ہے کیونکہ فلم ”ان بروکن“ میں کردارکی وجہ سے لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں اور یہی اس کی کامیابی ہے۔ میاوی کہتے ہیں وہ جاپان اور دنیا کے درمیان ثقافتی پل بننا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔