فلمساز کرن جوہر بھی بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے

ممبئی (ویب ڈٰیسک)معروف فلم ساز کرن جوہر بھی بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف شاہ رخ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئےکہتے ہیں میں جہاں بھی جاتا ہوں خوفزدہ رہتا ہوں کچھ کہتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں کہیں مقدمہ نہ ہو جائے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے ستون شمار کئے جانے والے کرن جوہر بھی ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف شاہ رخ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئےجے پور میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کرن جوہر بھارتی معاشرے میں گھٹن آزادی اظہار پر پابندی کے خلاف پھٹ پڑے ،کرن جوہر نے کہابھارت میں ذاتی زندگی پر بات کرنا بھی مشکل ہے، وہ فلم ساز ہونے کے باوجود ہر سطح پر خود کو پابند محسوس کرتے ہیں۔
کرن جوہر نے سوال اٹھایا کہ بھارتی کیسے جمہوریت پسند ہیں؟کیا یہاں آزادی اظہار کی گنجائش ہے؟ کرن جوہر نے کھل کر دل کی بات تو کہی لیکن اس کے نتائج سے بھی بخوبی واقف تھے موقع پر ہی کہہ ڈالا کہ وہ جہاں کہیں جاتے ہیں کوئی بھی بات کرتے ہیں خوفزدہ رہتے ہیں کہ گھر پہنچنے سے پہلے مقدمہ ہو جائے گا۔
اور پھر کرن جوہر کے خدشات درست نکلےوہ شاید گھر پہنچنے بھی نہ پائے تھے کہ بی جے پی کا نفرت بھرا ردعمل سامنے آ گیا ترجمان بی جے پی مختار عباس نے کرن جوہر کو جاہل قرار دے ڈالا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا بھارت میں عدم برداشت کی بات کرنے والا بھارتی ثقافت سے آگاہ نہیں بلکہ سرے سے ہی جاہل ہے۔