Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

فلم’’ایونجرزدی ایج آف الٹرون‘‘ کی یکم مئی کونقاب کشائی

فلم’’ایونجرزدی ایج آف الٹرون‘‘ کی یکم مئی کونقاب کشائی
April 6, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)سپر ہیروز کے مداح تیاری پکڑ لیں کیونکہ ایکشن،ایڈونچر اور سائنس فکشن کا شاہکار ہالی ووڈ فلم ایونجرز دی ایج آف الٹرون یکم مئی کو امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ ایونجرز سیریز کی نئی فلم دی ایج آف الٹرون میں ٹونی اسٹارک کی ایجادات ایک انوکھی ٹیکنالوجی کی یرغمال بن جاتی ہیں۔جو تمام سپر ہیروز کو حیرانگی میں ڈال دیتی ہے۔ فلم میں اسکارلٹ وِچ اور کوئیک سلور نامی دو سپر ہیروز کو بھی متعارف کرایا جارہا ہےجن کی بلا کی طاقتیں بھی کسی سے کم نہیں۔ ایونجرز کے مرکزی کرداروں کو نبھانے والوں میں رابرٹ ڈاؤنی جونئیر، کرِس ایونز، اسکارلٹ جوہنسن ، کرِس ہیمس ورتھ اور مارک روفالو شامل ہیں۔ فلم یکم مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔