Saturday, September 24, 2022

فلسطین میں بوتلوں سے بنی منفردکشتی تیار

فلسطین میں بوتلوں سے بنی منفردکشتی تیار
غزہ ( 92 نیوز) اسرائیل کے مظالم کی وجہ سے جہاں فلطینیوں کو اپنی جان کے خطرات لاحق ہیں وہیں معیشت کی زبوں حالی نے انہیں مزید پریشان کردیا ۔ غربت سے تنگ فلسطینی ماہی گیر نے استعمال شدہ پلاسٹک کی خالی بوتلوں سے کشتی تیار کرلی۔ 36 سالہ ابو زید نامی ماہی گیر نے 700 خالی بوتلوں کو انتہائی ذہانت اور مہارت سے استعمال میں لاتے ہوئے یہ کشتی تیار کی ہے جس میں 8افراد سوار ہوسکتے ہیں۔