Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، غزہ کے مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، غزہ کے مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید
December 27, 2015
غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے مغربی کنارے اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کےمطابق غزہ کے مغربی کنارے پر ایک اسرائیلی چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شدید زخمی کر دیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان کی چیک پوسٹ میں گاڑی ٹھونسنے کی کوشش کر رہا تھا جس کی وجہ سےایک فوجی بھی زخمی ہو گیا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی کو روکنے کے لئے اس پر گولی چلائی گئی۔