فلسطینی نوجوان کا چاقو سے حملہ، دو اسرائیلی ہلاک، دو زخمی
بیت المقدس (ویب ڈیسک) فلسطینی شخص نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلیوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے جبکہ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔
حالیہ دنوں میں مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں میں جھڑپوں کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں اور دو دن میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ واقعے کی ذمہ داری اسلامی جہاد گروپ نے قبول کی ہے۔ پچھلے دو دن میان چار اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تشدد کے حالیہ واقعات تیسرے فلسطینی انتفاضہ کا آغاز ہے۔ چاقو سے مسلح فلسطینی نوجوان نے بھرے بازار میں اسرائیلی شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوا جبکہ حملہ آور اسرائیلی فائرنگ سے مارا گیا۔ دو اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہ نیتن یاہو کو ہلاکتوں کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔