Friday, September 20, 2024

فلسطینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

فلسطینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
February 21, 2018

نیویارک (92 نیوز) فلسطینی صدرمحمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کی بحالی کے لیے تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کا انعقادکروائے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2018 کے وسط میں بین الاقوامی مشرقِ وسطیٰ امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا۔

غیرمعمولی خطاب میں محمودعباس نے کہا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ضروری ہے کہ ایک کثیر القومی نظام بنایا جائے جس کی بنیاد ایک بین الاقومی کانفرنس کے ذریعے ڈالی جائے۔

محمود عباس نے اپنی تجویزکی تفصیل بیان کرتےہوئے کہا بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے۔

اسرائیل اور فلسطین ایک دوسرے کو تسلیم کریں۔ محمود عباس اسرائیلی سفیر کے خطاب سے قبل اجلاس سے رخصت ہوگئے۔