Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیلی حکام غزہ میں جنگ بندی پر رضا مند

فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیلی حکام غزہ میں جنگ بندی پر رضا مند
July 21, 2018
غزہ (92 نیوز) فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیلی حکام جنگ بندی پر رضامند ہو گئے۔ فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب غزہ کی سرحد پر ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو کچلنے کیلئے ایک بار پھر طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا تھا۔ فضائی حملوں اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور ایک سو بیس زخمی ہوئے تھے۔ گریٹ مارچ آف ریٹرن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں تیس مارچ سے لے کر اب تک ایک سو چالیس فلسطینی شہید اور سولہ ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔