فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری، اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں جاری
بیت الحم (ویب ڈیسک) فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بیت الحم کے مغربی کنارے سارا دن اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں جاری رہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیت الحم کے مغربی کنارے فلسطینی نوجوانوں پر اسرائیلی فوج نے گولہ باری اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جوابی کارروائی میں فلسطینی نوجوانوں نے بھی اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔
واضح رہے کہ چار ماہ کےدوران ایک سو انتالیس فلسطینی نوجوان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکےہیں جبکہ جھڑپوں میں ایک امریکی شہری سمیت اکیس اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔