Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلاڈلفیا کے چلڈرن ہسپتال میں دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا منفرد اور پہلا کامیاب آپریشن

فلاڈلفیا کے چلڈرن ہسپتال میں دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا منفرد اور پہلا کامیاب آپریشن
July 29, 2015
فلاڈلفیا (ویب ڈیسک) امریکا میں پہلی بار دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن فلاڈلفیا کے چلڈرن اسپتال کے سرجنز نے کیا۔ فلاڈلفیا میں بچوں کے اسپتال کے سرجنز نے دونوں ہاتھوں سے محروم آٹھ سالہ بچے زیون ہاروی کو عطیہ کردہ ہاتھ لگا دیئے جو امریکی تاریخ میں دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا منفرد اور پہلا آپریشن تھا۔ آپریشن چالیس مختلف شعبوں کے ماہرین نے دس گھنٹے میں کیا۔ زیون ہاروی دو سال کی عمر میں گردوں کی پیوندکاری کے دوران ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہو گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی پاؤں لگا کر چلنے پھرنے اور کھیلنے کودنے کے قابل بنا دیا۔ زیون کی پہلے گردے کی پیوندکاری بھی ہو چکی تھی۔ شرائنر اسپتال میں مختلف ٹیسٹوں میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے ہاتھوں کی پیوند کاری بھی ہو سکتی ہے۔ زیون کیلئے اعضا کے عطیہ کا انتظام پنسلوانیا، سدرن نیو جرسی اور ڈیلاور سے کیا گیا اور مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں نے ہاتھ، بازو، شریانیں، جلد اور اعصاب کو جوڑ دیا۔ آپریشن دو ٹیموں نے کیا، ایک کی توجہ زیون پر تھی تو دوسری کی عطیہ شدہ اعضا پر۔ پہلی ٹیم نے اس کے بازوؤں کی ہڈیوں سے ہاتھ جوڑے تو دوسری نے مائکرو ویسکولر سرجیکل ٹکینیکس کو استعمال کرتے ہوئے شریانوں اور وریدوں میں خون کا بہاؤ جاری کیا۔ اس کے بعد پٹھوں اور اعصاب کو ایک دوسرے سے منسلک کر دیا گیا۔