Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فلائیڈ مے ویدر نے ”فائٹ آف دی سنچری“ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فلپائنی حریف کو 12ویں راﺅنڈ میں شکست دی

فلائیڈ مے ویدر نے ”فائٹ آف دی سنچری“ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فلپائنی حریف کو 12ویں راﺅنڈ میں شکست دی
May 3, 2015
لاس ویگاس (ویب ڈیسک) امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے اپنے فلپائنی حریف مینی پیکیاﺅ کو شکست دے کر ”فائٹ آف دی سنچری“ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ پہلے دو راونڈ میں مے ویدر کو برتری حاصل تھی جبکہ اگلے تین راو¿نڈ میں پیکیاو کو زیادہ پوائنٹس ملے۔ 7ویں راونڈ کے اختتام تک مینی پیکیاو کو معمولی برتری حاصل رہی۔ مقابلہ اتنا کانٹے دار اور دلچسپ تھا کہ بارہویں راﺅنڈ تک جاری رہا اور اس بات کا دعویٰ کرنا مشکل ہو رہا تھا کہ کس باکسر کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔ بالآخر جیوری نے جیت کا ٹائٹل فلائیڈ مے ویدر کی جھولی میں ڈال دیا۔ جیت کے بعد امریکی باکسر نے کہا کہ آج میرا دن تھا۔ دوسری جانب فلپائنی باکسر نے بھی اپنی جیت کا دعویٰ کر کے جیوری کے فیصلے کو متنازع بنا دیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔