Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فلائیڈ مے ویدر نے جاپانی کک باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

فلائیڈ مے ویدر نے جاپانی کک باکسر کو ناک آؤٹ کردیا
January 1, 2019
ٹوکیو( 92 نیوز) فلائیڈ مےویدر نے جاپان میں ہونےوالی نمائشی فائٹ میں جاپانی کک باکسر تنشن کو ناک آؤٹ کر دیا، مےویدر نے پہلے سیٹ میں ہی اپنے حریف کو تین بار گرا کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ امریکی باکسر فائیڈ مےویدر اپنے کیرئیر کی 51 ویں فائٹ میں بھی ناقابلَ  شکست رہے ،  جاپان میں ہونے والے نمائشی میچ میں اپنے جاپانی حریف کو پچھاڑ دیا، ہارنےکےبعدجاپانی باکسر روتے ہوئے رنگ سے باہر ہو گئے۔ 41 سالہ امریکی باکسر اپنے سے آدھی عمر کے باکسر کے خلاف رنگ میں اترےتو انہوں نے ہنستے ہوئے مقابلے کا آغاز کیا، پہلے ہی راؤنڈ میں مےویدر نے اپنے مخالف کو تین بار ناک آؤٹ کر دیا۔ مقابلہ مارشل آرٹس کی ترویج کے لیے منعقد کیا گیا، فائٹ تین تین منٹ کے تین راؤنڈ پر مشتمل تھی ،فائٹ کےنتیجے کا دونوں باکسرز کے کیرئیر ریکارڈ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ مےویدر فائٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ 90 لاکھ ڈالر کا انعام بھی لے اڑے۔